بھٹکل :19؍نومبر (ایس او نیوز)گزشتہ 11نومبر کو رنگین کٹے کی قومی شاہراہ پر کار اور آٹورکشاکے درمیان ہوئے سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوکر اسپتال میں زیر علاج ہیبلے ، تنگنگنڈی کے آٹو ڈرائیور ناگیش سنتما نائک (50) زخموں کی تاب نہ لا کر آج پیر صبح چل بسے۔
انتقال کی خبر پھیلتے ہی بھٹکل شہری سطح کے آٹورکشا ڈرائیوروں نےتعزیت کے طورپر آٹو رکشاؤں کی نقل و حمل روک دی۔ آٹو رکشا سڑکوں سے اچانک غائب ہوجانے پر عوام پیچیدگی میں مبتلا دیکھے گئے ۔ شام چھ بجے رکشہ سروس بحال کی گئی۔ خیال رہے کہ 11نومبر کو بھٹکل کورٹ کے سامنے ایک کار اور دو آ ٹو رکشہ کے درمیان ٹکر ہوئی تھی، جس میں ایک آ ٹو پر سوار شرالی کی ایک خاتون ہلاک ہوگئی تھی اور دونو رکشہ کے ڈرائیور زخمی ہوئے تھت۔ رکشا ڈرائیور ناگیش نائک کے سر اور ہاتھ پر شدید چوٹیں آئی تھیں اور نازک حالت میں منی پال لے جایا گیا تھا، مگر آ ج آٹھ دنوں بعد وہ زخموں کی تاب نہ کر چل بسا۔اس موت کے ساتھ ہی اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر دو ہوگئی ہے۔